9 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ، شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں نےایک گھوڑے پر سوار افراد کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے آج صبح شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں دیگان کے مقام پر ایک گھوڑے پر سوار افراد کو نشانہ بنایا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہے میں 4جاسوس طیاروں نے حصہ لیا۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے گھوڑے پر سوار افراد کو نشانہ بنایا ہے جب کہ ایک گھر پر بھی میزائل داغے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔
شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔